Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے
ARI Id

1688708377628_56116394

Access

Open/Free Access

Pages

۹۷

اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے

                                                                                اورنگزیب ظفر خان پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا

چیئر مین بھٹو شہید کی پھانسی کے بعد ڈکٹیٹر شپ کا گھٹا ٹوپ اندھیرا خوف کے گہرے سائے۔ لوگ سیاست پر بات کرتے ہو ئے ڈرتے تھے لوگ سوچتے تھے کہ چیئر مین بھٹو شہید کی پھانسی کے بعد مارشل لاء کی یہ کالی رات کبھی بھی نہ ختم ہو گی کوئی دوسرا بھٹو جنم نہ لے گا مگر پی پی پی کے جوان میدان میں اترتے ہیں چیئر مین بھٹو شہید کی پھانسی ان پر قرض تھی جسے چکا نا فرض تھا کوئی جنت کا جھانسہ نہیں ۔ صرف عشقِ بھٹو ہے ۔مارشل لاء کا سکوت ٹوٹتا ہے اور مارشل لاء کے خلاف جمہوریت کی بحالی کی تحریک شروع ہو تی ہے ۔ہزاروں کار کنان شاہی قلعہ قلعہ بالا حصار اور دیگر عقوبت خانوں میں بے پناہ ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنتے ہیں ۔جیلیں بھر جاتی ہیں ۔جدو جہد اور بھی بھر پور طریقے سے آ گے بڑھتی ہے ۔جب لمبی لمبی سزائوں سے پاکستان پی پی پی کے کارکنان خوف زدہ نہیں ہوتے ۔پھر پھانسیوں کا سلسلہ شروع ہو تاہے ۔6اور9اگست 1984ء پنجاب کے ان بہادر اور دلیر کارکنوں کو پھا نسیوں پر لٹکا دیاجا تا ہے ۔آفرین ان جیالوں پر ہمیں فخر ہے اپنے ان شہدا پر جو جب پھانسی کے لیے کوٹھڑیوں سے نکا لے جا تے ہیں تو پھانسی گھاٹ تک جیو ے جیوے بھٹو جیوے کے نعرے لگاتے ہوئے تختہ دار کو چوم جاتے ہیں ۔

6اگست1984ء عثمان غنی اور ادریس طوطی کو لاہور جیل 9اگست 1984ء کو ادریس بیگ کو راولپنڈی میں پھانسی دی گئی ۔

جیالے یہ پوسٹ اپنے کمنٹس کے ساتھ شیئر کر کے ان قربانی دینے والے بہادر کارکنان کو ضرور خراج تحسین پیش کر یں ۔

 

مجھے جہلم جیل سے اڈیالہ جیل شفٹ ہوئے کئی مہنے گزر چکے تھے ملک غلام مصطفی کھر پہلے سے وہاں (لیاقت باغ فائرنگ کیس )میں موجود تھے ۔کھر کے جیل کے ایک دوست حیدر جو سابق ایئر فورس آفیسر تھے۔کبھی کبھار ملنے آتے انہوں نے ایک دن کہا کہ یار سب قیدی کھر صاحب سے ملنے جاتے ہیں آپ لوگ کیوں نہیں کھر صاحب سے ملتے میں نے کہا کہ وہ نیشنل پیپلز پارٹی لیڈر  ہیںہمارے نہیں ۔انہوںنے کہا بحر حال وہ بھٹو کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ملنا چاہتے ہیں تو ان کی دعوت پر ہم لوگ ملنے گئے انہوں نے ملاقات میں کہا بات یہ کہ میں پی پی پی میں شامل ہو نا چاہتا ہوں چند روز میری رہائی میں ہیں آپ میرا ساتھ دیں ہم لوگوں نے کہا ٹھیک ہے ہمیں خوشی ہے کہ آپ دوبارہ واپس آ جائیں انہوںنے کہامیں چاہتا ہوںمیں جب رہا ہوں تو جیل کے باہر پارٹی کارکن میرااستقبال کریں ۔ہم نے کہا ٹھیک ہے اگر آپ رہائی کے جلوس کے ساتھ جاتے ہوئے راستے میں پھانسی پا نے والے پارٹی کے کارکن ادریس بیگ کی قبر پر ڈھیری حسن آباد فاتحہ پڑھتے ہوئے جائیں انہوںنے ایسا ہی کیا ۔جیل میں میرے علاوہ شیخ عبدالقیوم ، اسلام الدین ایڈووکیٹ ،علی حیدر شاہ (سندھی )ریاض ساجد بھی موجود تھے

 

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...