Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > شاہدہ جبین

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

شاہدہ جبین
ARI Id

1688708377628_56116395

Access

Open/Free Access

Pages

۹۹

شاہدہ جبین

کامریڈ شاہدہ جبین پاکستان پیپلز پارٹی کی پہچان ایک تصویر 1985ء اور دوسری 2018ء کی ہے ۔جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء سے لے کر اب تلک 40سالہ طویل جد وجہد کا سفر شاہی قلعہ لاہور سے لے کر پنجاب کی جیلوں میں قید و بند صعوبتیں ہی نہیںبرداشت کیں اپنی سات بہنوں کے بعد پیدا ہو نے والے 20سالہ نوجوان بھائی عثمان غنی شہید کی لاش کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی گھاٹ سے اپنے کندھے پر اٹھا کر گھر لے کر آئیں جو جیوے جیوے بھٹو جیوے کے نعرے لگاتا تختہ دار پر گیا ۔آج جب پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سینٹ کی ٹکٹوں کے خواتین کے نام پڑھ رہا تھا تو سوچا کہ سینٹ کی ٹکٹ ہو یا قومی اسمبلی میں خواتین نشستوں پر نامزدگی کی صرف امراء اور جا گیرداروں بڑے سیاسی خاندانوں کی بیگمات ہی اس کی اہل ہوتی ہیں جن کا کام بن ٹھن کر منہ بند کر کے صرف نشستوں پر بیٹھنا ہو تا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی یہ تو بڑے فخر سے کہتی ہے کہ آج جو جمہوریت ہے وہ شاہدہ جبین جیسے کارکنوںکی بدولت ہے مگر کس کے لیے اور کب تک ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اپنے حق اور شاہدہ جبین کے حق کے لیے آواز بلند کریں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اگر پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر نا چاہتی ہے توکارکنوںکے سنگینوںکے سائے میں مارشل لاء کیخلاف جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں انسانی آزادیوں کی جنگ لڑتے ہوئے ایک بھرپور آواز کامریڈ شاہدہ جبین جس کی آواز کو شاہی قلعہ کی بلند و بالا دیواریں بھی نہ دبا سکیں سلام ہے شاہدہ جبین کو اس لا زوال قربانیوں اور جد وجہد کو جو آج 40سال گزرنے کے باوجود بھی میدان عمل ہے ۔

 

دو تاج ایک سونے کا تھا تو دوسرا سگریٹ کی پنیوںسے بنایا ہوا تاج ۔سگریٹ کی پنیوں سے بنا یا ہوا تاج پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے عثمان غنی شہید نے پھانسی سے قبل اپنی آخری ملاقات میں اپنی کامریڈ بہن شاہدہ جبین کو دیا تھا کہ جب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہمارے گھر تعزیت کے لیے آئیں تو انہیں میری طرف سے پہنانا ۔پہلی تصویر میں فرخ سہیل گوئیندی بی بی بے نظیر ،شاہدہ جبین محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو پھانسی کی کوٹھڑی میں بنا تاج پہنا رہے ہیں تو دوسری تصویر میں شاہدہ جبین سونے کا تاج پہنے ہوئے ہے جو انہیں 10اپریل 1986ء میں مینار پاکستان کے جلسے میں پہنا یا گیا تو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے وہ سونے کا تاج شاہدہ جبین کو پہنا دیا کہ یہ میرے سے زیادہ اس تاج کی حقدار ہیں ۔شاہدہ جبین کے بھائی عثمان غنی شہید کو جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء میں دیگر ساتھیوں ادریس بیگ شہید اور ادریس طوطی کے ہمراہ پھانسی دی گئی تھی جبکہ شاہدہ جبین خود بھی سال ہا سال شاہی قلعہ اور جیلوں میں رہیں ۔آج جیل کی ڈائری کھولی تو اس میں شاہدہ جبین کا تاج پہنے یہ اخباری تراشہ نکل آ یا ۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...