Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > میاں محمد جہانگیر ایڈووکیٹ(مرحوم)

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

میاں محمد جہانگیر ایڈووکیٹ(مرحوم)
ARI Id

1688708377628_56116407

Access

Open/Free Access

Pages

۱۲۰

میاں محمد جہانگیر ایڈووکیٹ مرحوم

 فوجی ڈکٹیٹر شپ آمریت کے خلاف جدو جہد کا ایک اہم کردار ۔پہلے ہائی جیکرکی گرفتاری

میاں محمد جہانگیر ایڈووکیٹ طالب عملی کے زمانے سے ہی بائیں بازوو کی سیاست میں متحرک ہوتے ہیں اور سول لائنز کالج لاہور طلبہ یونین کے الیکشن میں صدر منتخب ہوئے ۔1979ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کوٹلی پیر عبدالرحمن سے لاہور میونسپل کارپویشن کے کونسلر کا الیکشن جیتا ۔جنرل ضیاء الحق کے خلاف مزاحمتی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔فروری 1981ء میں سلام اﷲٹیپو کابل سے لاہور آتے ہوئے لاہور میں میاں محمد جہانگیر ایڈووکیٹ سے ملتے ہیں لیکن میاں محمد جہانگیر ایڈووکیٹ کے فرشتوں کو بھی علم نہیں کہ چند دن بعد سلام اﷲ ٹیپو پی آئی اے کا جہاز اغوا کر کے کابل لے جائے گا ۔مارچ 1981ء میں میاں محمد جہانگیر ایڈووکیٹ کو گرفتار کر کے شاہی قلعہ منتقل کر دیا جا تا ہے ۔کیونکہ ہائی جیکنگ کا واقعہ نیا نیا تھا اس لیے انہیں بھی ہائی جیکرز کا ساتھی گردانا گیا ۔شاہی قلعہ کے عقوبت خانے میں بے پناہ تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا ۔جہاں پہلے ہی سے تیاریاں مکمل تھیں کہ ہائی جیکروں کا قریبی ساتھی آ رہا ہے جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں ۔اس کے بعدپاکستان پیپلز پارٹی کے جتنے بھی کارکن گرفتار ہوکر جیل آتے رہے سب کو اس فہرست میں گنا جا تا تھا ۔جیل کے رجسٹر کاغذات میں انہیں ہائی جیکرز ہی کہا جا تا  رہا ۔میاں محمد جہانگیر ایڈ ووکیٹ ہمارے جیل کے ان ساتھیوں میں سے تھے جنہیں استاد کا درجہ حاصل تھا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی تربیت میں ان کا بڑا حصہ رہا ۔ بائیں بازو سے تعلق انقلابی سیاست اور جد وجہد پر یقین رکھتے تھے ۔شاہی قلعہ سے لے کر پنجاب کی جیلوں آٹھ سال کی قید کا سفر بڑی بہادر ی سے طے کیا ۔مارچ 1985ء میں ہم سب کے ساتھ ہی انہیں بھی کوٹ لکھپت جیل سازش کیس میں سزائے موت پھر عمر قیدکی سزا ہوئی تھی لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور جلد ہی ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے ۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...