Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > راجہ طاہر

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

راجہ طاہر
ARI Id

1688708377628_56116409

Access

Open/Free Access

Pages

۱۲۲

راجہ طاہر

ایک پیارا بہادر مارشل لاء کے خلاف جدوجہد کا ساتھی مزاحمتی تحریک کا ایک کردار راجہ طاہر ہم سے بچھڑ گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے پارٹی قیادت سے گلے شکوے ناراضگی مگر مرتے دم تک پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ چھوڑا ڈھیری حسن آباد میں سب سے اونچا پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم ان کے گھر ہی لگا نظر آتا ۔گھر میں داخل ہو تو چیئر مین بھٹو شہید کی پرانی تصاویر کے علاوہ کارل مارکس ،لینن ،سٹالن ،چوئی این لائی ،مائوزے تنگ کی کپڑے پر بنی تصاویر خوبصورت فریمز میں لگی نظر آتیں ۔پنجاب یونیورسٹی پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن PSFکا سرخا راجہ طاہر جسے دیکھ کر اسلا می جمعیت طلبہ والے رستہ بد ل لیتے تھے چیئر مین بھٹو شہید ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہیداور میر مرتضی بھٹو شہید اور شاہ نواز بھٹو شہید کے ساتھی گرفتار ہوئے تو جنگ اخبار میں چار کالمی سرخی شاہی قلعہ لاہور منتقل ہوا تو ان کی ماں لاہور جا کر بیٹھ گئیں کہ بیٹے کو گھر واپس لے کر جائوں گی باپ جو فوجی افسر رہے تھے میجر راجہ دولت زر ایک دبنگ آفیسر شاہی قلعہ کا انچارج برگیڈئیر رشید قریشی ان کا شاگرد تھا نا ممکن کو بھی ممکن بنا یا اور کئی ماہ تک شاہی قلعہ میں رہنے کے بعد بالآخر رہائی کروا کر چھوڑی ورنہ عمر قید کی سزا مقدر تھی ۔ہمیشہ ثابت قدم بابائے سوشلزم شیخ رشید مرحوم مفرور ہوئے۔ پاکستان بھر کی پولیس ایجنسیاں ان کے پیچھے راجہ طاہر نے اپنے دروازے کھولے اور کئی ماہ تک اپنا مہمان بنائے رکھا ۔راجہ طاہر اپنی ذات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک تحریک اپنوں کو سوگوار چھوڑ کر چلا گیا ۔راجہ طاہر ہم تمہیں کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہو گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی فوج ڈکٹیٹرز کے خلاف جدو جہد کی تحریک میں تمہارا نام ایک  ہیرو کے طور پر لکھا جائے گا ۔

آہ رانا عیش بہادر ایڈووکیٹ

نام کا بہادر نہیں حقیقت میں بہادر تھا ۔بہت لمبا سفر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمیشہ ثابت قدم ہمیشہ پر عزم شاہی قلعہ کے عقوبت خانے سے لے کر کوٹ لکھپت جیل تک مارشل لاء کا ایک باغی متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر نے والا ۔لاہور جنرل ضیاء الحق کے خلاف مزاحمتی تحریک کا سب سے اہم مرکز لاہور کی کوئی گلی محلہ ایسا نہیں جہاں جیالوں نے اپنے خون سے جدو جہد کی تاریخ نہ لکھی ہو رانا عیش بہادر ایڈووکیٹ انہیں میں سے ایک تھا ۔ہم آپ کی قربانیوں اور بہادر ی کے قصے آنے والی نسلوں کو ضرور منتقل کریں گے ۔آپ ہمارے ہیرو پاکستان کی جمہوری تحریکوں کے ہیرو ہیں ہم آپ کو کبھی بھول نہیں پائیں گے ۔الوداع ہماری جاں گسل جدو جہد کے ساتھ الوداع

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...