Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > محترمہ بے نظیر بھٹو

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

محترمہ بے نظیر بھٹو
ARI Id

1688708377628_56116414

Access

Open/Free Access

Pages

۱۲۷

محترمہ بے نظیر بھٹو

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن

بے نظیر بھٹو 21جون1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ریڈ کلف کالج اور ہارورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم کے بعد انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیاسیات ،اقتصادیات اور فلا سفی میں اعلیٰ ڈگری حاصل کی ۔

بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی منتخب ہو نے والی پہلی ایشیائی مسلمان خاتون تھیں جو یونین کی صدر منتخب ہوئیں ۔انہیں دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

اپنی جدو جہدمیں بھی وہ بے نظیر تھیں اور زندگی کی آخری سانسوں تک ہر ظالم و جابر کے سامنے ڈٹی رہیں ۔

بے نظیر بھٹو نے کئی کتابیں بھی لکھیں اور 1988ء اور 1993ء میں دو بار پاکستان کی وزیر اعظم بھی بنیں ۔

27دسمبر 2007ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد خودکش حملہ اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔اس حملے میں ان کے علاوہ مزید 20افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...