Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > الوداع بابا

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

الوداع بابا
Authors

ARI Id

1688708377628_56116422

Access

Open/Free Access

Pages

۱۳۶

الوداع بابا

کل مریم نواز نے کہا

کہ ڈرتے ہیں بندقوں والے ایک نہتی لڑکی سے

اس کے جواب میں نور الہدا شاہ نے ایک تلخ حقیقت بیان کر دی

ایک نہتی لڑکی

راولپنڈی جیل

4اپریل 1979ء

صبح سے پہلے

میرے والد کو قتل کر دیا گیا

ویران بدو دار سہالہ پولیس کیمپ میں

میں اور ماں مقید

وہ کربناک رات گزارنے کے لیے مجھے ماں نے نیند کی گولی دی تھی

اچانک

میں بستر میں اٹھ کر بیٹھ گئی

نہیں پا پا نہیں

میری چیخ نکل گئی

ایک نہتی لڑکی

میں نے جیلر کو کہا

ہمیں وزیر اعظم کے ساتھ جا نا ہے

اس نے کہا ،وہ انہیں دفنانے کے لیے لے جا چکے ہیں

گھر والوں کے بغیر انہیں دفنانے لے گئے میں نے تلخی سے پوچھا

کہاں لے گئے ہیں ؟

وہ چپ

میں ششدر کھڑی رہی

ذوالفقار علی بھٹو جو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے تھے

موت کی نیند سلا دیے گئے تھے

ایک نہتی لڑکی

میں جیلر کے سامنے بے بس کھڑی تھی

میرے ہاتھوں میں میرے والد کے آخری کپڑے تھے جن سے ابھی تک پرفیوم کی خوشبو آ رہی تھی

میں نے قمیض کو اپنے ساتھ بینچ لیا

مجھے کیتھی کینڈی یاد آ گئی

جس نے اپنے باپ کے قتل کے بعد اس کا لباس پہن لیا تھا

میں بھی کئی راتیں بابا کی قمیض تکیے کے نیچے رکھ کے سوتی رہی

 

 

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...