Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > شہیدعلی محمد ہنگورو

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

شہیدعلی محمد ہنگورو
Authors

ARI Id

1688708377628_56116427

Access

Open/Free Access

Pages

۱۴۵

شہید ابن شہید علی محمد ہنگورو

لیاری کی تنگ و تاریک گلیوں میں جنم لینے والا علی محمد ہنگورو بالمعروف ’’علی ہنگورو ‘‘نسل در نسل باوقار جد وجہد سے جام شہادت تک ثابت قدم ،شہید علی ہنگورو کے والد شہید یعقوب ایک مزدور لیڈر تھے ۔

وہ مچھی میانی میں مزدور کاز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔باپ کی شہادت نے کم سن علی ہنگورو پر گہرے نقش چھوڑے غربت پروری اور وفاداری والد سے حصے میں ملی

شہید علی محمد ہنگورو کی زندگی مزدوری سے سندھ اسمبلی نشست تک ان تھک جدو جہد سے پُر ہے اپنی جد وجہد کا آغاز پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور بعد ازاں سندھ پیپلز یوتھ سے کیا ،وہ جد وجہد پر یقین رکھتا تھا ۔

اپنی اسی روشن خیالی کی بدولت سازشوں ،بہروپیوں اور بھٹو دشمن عناصر قوتوں کو کھٹکتا تھا ،اس نے اپنے وقت کے آمر جام صادق کو للکارا اور اسمبلی کے فلور پر نعرہ حق بلند کیا ۔

یا الہی کسی کم ظرف کو طاقت نہ ملے

کسی ظالم کو زمانے کی قیادت نہ ملے

فکر منفی کو کبھی علم و فراست نہ ملے

اور جب سازشیں حد سے بڑھیں زرداروں کا عمل دخل اور غریب ورکروں کے ساتھ زیادتیاں بڑھنے لگیں علی سید مظفر حسین شاہ کے دور میں آزاد سیٹ پر بیٹھ کر اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔

1993ء میں جب میر مرتضی بھٹو کے وطن واپسی پر اعلان کے ساتھ علی شہید نے شہید بھٹو کمیٹی بنا کر میر مرتضی بھٹو کا استقبال کیا پھر نہ رات دیکھی نہ دن لیاری کا یہ کمانڈر استقبال تیاریوں میں مصروف ہو گیا وہ تاریخ ساز دن آج بھی لوگوںکو یاد ہے جب میری مرتضی بھٹو اپنی ہی بہن کے دور اقتدار میں شیخ زاہد کے طیارے سے اترنے کی اجازت طلب کر رہا تھا۔

جہاں اس کے باوقار استقبال کے لیے عوام کا سمندر منتظر تھا ۔جس کی قیادت بیگم نصرت بھٹو اور شہید علی محمد ہنگورو کر رہے تھے ۔علی ہنگورو کا یہ جرم ناقابل معافی تھا رات گئے کراچی ائیر پورٹ پر میر مرتضی بھٹو کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

گلی کوچوں میں عوامی احتجاج شروع ہو گئے تھے ۔یہاں سے بھٹو کے نام پر ووٹ لینے والے بھٹو کے چاہنے والوں پر تششد د اور گرفتاریوںکاسلسلہ شروع کر دیا محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی قیادت میں اپنے قائد سے ملاقات کے منتظر علی محمد ہنگورو کو گرفتار کیا گیا ۔

وہ باوقار لیڈر اور مرتضی بھٹو کا سچا سپاہی علی محمد ہنگورو جرم وفاداری میں پابند سلاسل ہوا جو چل کر تو گیا لیکن واپسی آغا خان کے اسٹریچر پر لاش کی صورت میں ہوئی ۔

شہید ابن شہید علی محمد ہنگورو کی انقلابی جدو جہد پر لال سلا م

مسعود احمد بھائی

سپاف (شہید بھٹو )ضلع جامشورو

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...