Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > عوامی ہیرو عبدالرشید عاجز شہید

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

عوامی ہیرو عبدالرشید عاجز شہید
ARI Id

1688708377628_56116433

Access

Open/Free Access

Pages

۱۵۵

عوامی ہیرو عبدالرشید عاجز

                                                                                                زوارحسین کامریڈ

شہید بھٹو کے عدالتی قتل کے خلاف خود سوزی کر نے والے عوامی ہیرو ،سپوت لائلپور عبدالرشید عاجز کی ناقابل مصالحت جدو جہد کی کہا نی ۔عبدالرشید عاجز محنت کشوں کے شہر لائلپور /فیصل آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن تھے ۔ان کی رہائش محلہ پنج پیر میں تھی ۔شہید بھٹو کی عوامی حکومت میں وہ ہمہ وقت اپنے علاقے کے مسائل زدہ مکینوں کے مصائب کے خاتمے میں کوشاں رہتے تھے ۔ضیاء مارشل لاء کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جرات مندانہ اور ناقابل مصا لحت جد وجہد میں بھی ان کا کردار بہت نمایا ں ہے ۔شہید بھٹو کے عدالتی قتل کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد قائد عوام کی رہائی کے لیے ملک گیر تحریک کے ثمرات جب توقع کے برعکس ہوئے تو احتجاج کو تیز کرنے اور عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر نے کے لیے یکم اکتوبر1978ء کو لاہو ر کے لکشمی چوک میں عبدالرشید عاجز نے اپنے آپ کو نذر آتش کر کے خود سوزی کر لی تھی ۔دنیا بھر کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاست دان کے لیے جان نثار کر نے کا یہ اولین واقعہ تھا ۔زیر نظر تصویر شہید جمہوریت کی آخری آرام گاہ واقع قبرستان ببر سائیں جھنگ روڈ کی ہے ۔یہاں پارٹی کارکنان سابق صوبائی وزیر و سینئر پارٹی رہنما بدرالدین چوہدری اور مزدور رہنما حاجی طفیل محمد مرحوم ،پارٹی کے سابق مرکزی رہنما قیوم نظامی ،آغا ندیم ،شیخ شاہد ،ادریس بٹ ،جاوید چوہدری ،مہر عبدالرشید آف محلہ پنج پیر اور شوکت قصائی فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔افسوس عبدالرشید عا جز اور پاکستان پیپلز پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں و قائدین جن میں بھٹو ز سب سے نمایاں ہیں ،کی قربانی بھی پاکستان میں طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنوانے میں تا حال کامیاب نہیں ہو سکیں ۔

 

کہاں قاتل بدلتے ہیں فقط چہرے بدلتے ہیں

عجیب اپنا سفر ہے فاصلے بھی ساتھ چلتے ہیں

وہ جس کی روشنی کچے گھروں کو جگمگائے گی

نہ وہ سورج نکلتا ہے نہ دن اپنے بدلتے ہیں

                                                                                                                حبیب جالبؔ

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...