Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > میجر آفتاب احمد

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

میجر آفتاب احمد
ARI Id

1688708377628_56116436

Access

Open/Free Access

Pages

۱۶۲

میجر آفتاب احمد

میجر آفتاب احمد چوہدری اٹک سازش کیس کا ایک بہت بڑا ملزم اگر میں اپنے قریبی دوستوںکی فہرست بنائوں تو جنہیں میں top tenمیں شامل کروں تو ان میں ایک نام میجر آفتاب احمد چوہدری کا ہے کھاریاں گجرات سے تعلق بغاوت اگر کامیاب ہو جائے تو انقلاب، اگر ناکام ہو جائے تو سازش ۔پاکستان کا سب سے بڑا سازش کیس کوٹ لکھپت جیل سازش کیس ۔اس کے علاوہ میجر آفتاب احمد چوہدری اٹک سازش ۔لیبیا سازش کیس ،اور میجر تجمل سازش کیس جنرل ضیاء الحق کے خلاف مزاحمتی تحریک کے نشان ہیں ۔میجر نثار بخاری ،کرنل شہزاد ،میجر صادق اور دیگر جونئیر آفیسر پر مشتمل اس گروپ نے بغاوت کی مگر پکڑے گئے کورٹ مارشل عمر قید کی سزائیں ہوئیں ۔ اس طرح میجر آفتاب احمد چوہدری اور میجر نثار بخاری میرے دوست بن گئے ۔بلکہ بہت قریب آگئے خصوصاََجہلم جیل میں ساتھ رہا مختلف احاطوں میں رہنے کے باوجود ہم دونوں بہت بڑی لمبی لمبی خط و کتابت ہوتی بلکہ لیٹر پیڈ نا کا فی ہو تا تھا ہماری باتیں اتنی طویل ہو ت تھیںکہ امتحانی پرچوں پر مشتمل 10-8صفحات پر مشتمل خطوط ہوتے ۔جیل سے باہر آئے تو دوستی اس وقت اور بڑھی جب میں خواجہ معین الدین سید ،شیخ قیوم لیبر راہنما محمد شفیع انہیں کھاریاں سے زبر دستی اسلام آباد لائے کہ مارشل لاء کے خلاف جدو جہد کر نے والے سیاسی قیدیوں کے مسائل کے حل کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کی قیادت کریں اپنی ہی بے نظیر حکومت کے خلاف سٹیج سجایا وزیر اعظم ہائو س کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگائے بالآ خر ہزاروں سابق سیاسی قیدیوں کو اقبال ہال کے تالے توڑ اسیران جمہوریت کنونشن کروایا ۔جس میں پاکستان بھر مارشل لاء کے کے سابق قیدی آئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے بھرپور مخالفت مگر پھر کارکنان کا جم غفیر دیکھ مطالبات مان لیے گئے اس دوران گرفتاریاں بھی ہوئیں ۔لمبی کہانی ہے ۔پھر کبھی سہی ،میری شادی محبت کی شادی تھی ۔ رکاوٹیں دور کر نے کے لیے  میجر آفتاب احمد چوہدری کو کھاریاں سے راولپنڈی لایا سسر صاحب جن کے متعلق خدشہ تھا رشتے کے لیے منانا۔ میجر آفتاب احمد چوہدری جو اپنی بیگم کے ہمراہ گئے تھے صرف تین گھنٹے کے مذکرات کے بعد میجر صاحب نے کہا بس ایک اور ملاقات پھر اپنے گھر والوںکو باقاعدہ رشتے کے لیے بھیج دینا ۔اس کے بعد میر مرتضی بھٹو کی پاکستان آمد ہو تی ہے ہم پھر میرمرتضی بھٹو کے ساتھی بنتے ہیں اس دوران  میجر آفتاب احمد چوہدری کو گرفتار کر کے سکھر جیل بھیج دیا جا تا ہے ۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...