Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > شاہی قلعہ

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

شاہی قلعہ
ARI Id

1688708377628_56116442

Access

Open/Free Access

Pages

۱۷۳

شاہی قلعہ

شاہی قلعہ کے یہ کھنڈرات پاکستان پیپلز پارٹی کی ظلم و جبر کے خلاف ایک طویل جان گسل جد وجہد کی یاد دلاتے ہیں ۔کامریڈ امتیاز خان جو کہ لندن میں رہتے ہیں راولپنڈی میں محلے دار ہونے کے ساتھ ساتھ شاہی قلعہ میںبھی ہمسایہ تھے پاکستان گئے تو چند تصایر پوسٹ کر کے پرانی تلخ مگر خوبصورت یادیں تازہ کر دیں دن کو اگر یہ شاہی قلعہ تشدد مارپیٹ کی آوزوں سے گونجتا تھا تو شام ہوتے ہی ترانوں گانوں اور باتوں کی محفلیں سج جاتیں ۔جیالے پنجاب بھر سے گرفتار کر کے لائے جاتے رہے آخر شاہی قلعہ کے سیل کم پڑگئے تو 20نئے سیل بنانے پڑ گئے بہت سو کو تو لال قلعہ لاہور منتقل کیا گیا ۔اب سنا ہے کہ عقوبت خانوں کا یہ حصہ گر ا دیا گیا لیکن میں سمجھتا ہوںکہ اسے دوبارہ تعمیر ہو نا چاہیے کہ آنے والی نسلوں کو بتا سکیں کہ مارشل لا ء کے خاتمہ اور جمہوریت کے لیے جنگ لڑنے والوں کو کہاں اور کیسے رکھا جاتا تھا ۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...