Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > انمول لوگ > اب انھیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر

انمول لوگ |
حسنِ ادب
انمول لوگ

اب انھیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر
ARI Id

1688708377628_56116454

Access

Open/Free Access

Pages

۱۹۵

اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر

آغا شورش کا شمیری ایک دن بھٹو صاحب کے پاس گئے تو بھٹو مرحوم نے کہا :آکسفورڈ یونیورسٹی میں میری لڑکی اور لڑکا دو نوں پڑھتے تھے ۔آپ بھی اپنی لڑکی اور لڑکے کو بھیج دو ،حکومت وظیفہ دے گی ۔

شورش نے کہا میں مشرقی طرزکا آ دمی ہوں ۔مغربی تہذیب میں اولاد کو بھیج کر خراب نہیں کر نا چاہتا ۔

تو بھٹو مرحوم نے کہا کہ شادمان کا لونی ،لاہورمیں دو پلاٹ پڑے ہیں ،تم کم ریٹ پر حکومت سے خرید لو اور ایک کو بیچ کر اپنا پلاٹ بنا لو ۔تو شورش نے جواب دیا :جناب سر چھپانے کے لیے جگہ موجود ہے ۔میں کوٹھی نہیں بنا نا چاہتا ۔

شورش اپنے گھر واپس آئے اور سارا قصہ اپنی بیٹی کو سنا دیا ۔تو بیٹی نے کہا کہ :ابو بھٹو صاحب پلاٹ دے رہے تھے تو لے لیتے ،سرکاری زمین ہے ہم پیسے جمع کرا دیتے ہیں بات صرف اتنی ہے کہ وہ کوئی اور لے جائے گا ۔بس ہمیں رعایت ہی مل جاتی ۔آپ نے ہمارے مستقبل کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔

تو جواب میں شورشؒ نے فرمایا کہ :دنیا یہیں رہ جائے گی ۔میں بھٹو صاحب سے ایک ایسا تحفہ لے کر آ یا ہوں جو قبر میں مجھے کام آئے گا بس یہ بات کہنی تھی ۔

تحریک ختم نبوت کے اکابرین بھٹو مرحوم اور شورش ؒ کے درمیان کی گفتگو سے بالکل ہی لا علم تھے ۔کچھ ہی دنوں بعد شورشؒ بیمار ہوئے اور انتقال فر ما گئے ۔جنازے میں حضرت مفتی محمود صاحب ؒ مولانا غلام غوث ہزاروی ؒ ،مصطفی کھر ،کوثر نیازی ،معراج خالد ،حفیظ پیرزادہ اور دیگر حضرات شریک ہوئے ،ہزاروں کا اجتماع تھا ،مجمع سارا حیران تھا کہ بھٹو مرحوم اور شورشؒ کا کافی دوستانہ تعلق تھا پھر بھی جنازے میں شریک نہیں ہو ئے ۔ان کے انتقال کے دوسرے دن ہی بھٹو صاحب چین چلے گئے ۔

پانچ روزہ دورے کے بعد واپس آئے تو ایک دن پنڈی میں رہے ،دوسرے دن لاہور آئے اور شورشؒ کی قبر پر حاضری دی ۔فاتحہ خوانی کی اور شورشؒ کے گھر تعزیت کے لیے بھی گئے ۔

بھٹو مرحوم نے تعزیت کے دوران کہا کہ جنرل عبدالعلی اور جنرل ظفر چوہدری قادیانی ہیں ، شورشؒ نے میرے پاس آ کر کہا :آپ میرے بچوں کو آکسفورڈ یونیورسٹی نہ بھجوائیں اور پلاٹ بھی مجھے نہ دیں بس ان قادنیوں کو ہٹا دیں یہی تحفہ میں آپ سے لینے آ یا ہوں تو بھٹو مرحوم نے کہا میں ہٹا دوں گا اور میں نے وعدہ کیا تھا ،بغیر جنرلوں کے ہٹائے میں اگر اس جنازے میں آتا تو وعدہ خلافی ہوتی ،میری آنکھ میں شرم تھی ،میں کیسے جنازے میں شریک ہو سکتاتھا دوسرے دن میرا چین کا سفر تھا اگر میں اس کو ہٹا کر جنازے میں آ تا تو میری غیر حاضری میں شاید اندیشہ تھا کہ اتنی بڑی تبدیلی کے بعد ملک میں کوئی گڑبڑ نہ ہو جائے تو میں اس لیے جنازے میں نہیں آ یا ،چین چلا گیا ،واپس آ یا ۔آج میں نے ان دونوں جنرلوں کو فارغ کر دیا ہے ۔شام پانچ بجے کی خبروںمیں آ جائے گا اب میں سر خرو ہو کر آ پ حضرات کے پاس آ یا ہوں ۔

خدا رحمت کند ایں عاشقان پا ک طینت را

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...