Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > مرے خدا مری شاخِ سخن میں نم رکھنا

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

مرے خدا مری شاخِ سخن میں نم رکھنا
ARI Id

1689950402311_56116772

Access

Open/Free Access

Pages

۱۱

مرے خدا ! مری شاخِ سخن میں نم رکھنا
مرے حروف کے غنچوں کو تازہ دم رکھنا

اِرادہ نعت کے لکھنے کا ہے مرے مولا!
حضورِ شاہِ عربؐ کچھ مرا بھرم رکھنا

سخن کے دشت میں نکلا ہوں پُھول چُننے کو
سو میرے دستِ ہنر پر بہت کرم رکھنا

گھرا ہوا ہوں مصائب کے گُھپ اندھیرے میں
نبیؐ کے صدقے میں مولا! بہت کرم رکھنا

شفاعتوں کا ہو جب سلسلہ قیامت میں
مجھے بھی زیرِ نگاہِ شہِ اُممؐ رکھنا

کبھی کبھی تو مری حاضری کی صورت ہو
مرے سفر میں خدایا! رہِ حرم رکھنا

یہ شہرِنعت ہے اس میں ادب تو لازم ہے
نہیں ہے کھیل تماشا یہاں قدم رکھنا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...