Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > پھر قلم پر کھلا راستہ نعت کا

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

پھر قلم پر کھلا راستہ نعت کا
ARI Id

1689950402311_56116773

Access

Open/Free Access

Pages

۱۳

پھر قلم پر کُھلا راستہ نعت کا
پھیلتا ہی گیا سلسلہ نعت کا

خوشبوؤں سے لدے لفظ اُترنے لگے
یوں لگا اک چمن کِھل اُٹھا نعت کا

آنکھ میں تازگی سی کوئی بھر گئی
سبزۂ نو بہ نو بچھ گیا نعت کا

میرے لفظوں کو پھر باریابی ملی
ہوگیا ، ہوگیا فیصلہ نعت کا

نعت جس بھی گھڑی اک مکمل ہوئی
اِذن پھر مل گیا اک نیا نعت کا

میں نے کاغذ پہ کچھ لفظ یو نہی لکھے
غور سے جب پڑھا ، شعر تھا نعت کا

اک مہک سی مرے نطق میں بھر گئی
یہ بھی ہے اک نیا سلسلہ نعت کا

حجرۂ جاں میں پھر روشنی ہو گئی
پھر نیا اک دیا جل اُٹھا نعت کا

پھر سے شاخِ سخن تازہ تر ہو گئی
جو کِھلا ہے ابھی پُھول تھا نعت کا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...