Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > نعت در نعت ہے سلسلہ نعت کا

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

نعت در نعت ہے سلسلہ نعت کا
ARI Id

1689950402311_56116774

Access

Open/Free Access

Pages

۱۵

نعت در نعت ہے سلسلہ نعت کا
کیا عجب ذائقہ شعر کا ، نعت کا

نعت لکھتے ہوئے اک جھجک سی رہی
گو ارادہ کیا بارہا نعت کا

دولتِ دو جہاں مل گئی ہے مجھے
اک خزانہ ملا بے بہا نعت کا

سطرِ عنوان ِ نعت آپ ؐ کی ذات ہے
سیرتِ مصطفیٰؐ حاشیہ نعت کا

یہ تو سرکارؐ کی ہے نگاہِ کرم
ورنہ کس کو تھا یاں حوصلہ نعت کا

نعت کا ذکر ہو ، نعت کی بات ہو
دل کو بس بھا گیا تذکرہ نعت کا

تیرگی چھٹ گئی، مجھ کو اب مل گیا
جگنوؤں سے بھرا راستہ نعت کا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...