Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > برکتوں سے بھرا ہے سفر نعت کا

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

برکتوں سے بھرا ہے سفر نعت کا
ARI Id

1689950402311_56116775

Access

Open/Free Access

Pages

۱۷

برکتوں سے بھرا ہے سفر نعت کا
رُوح پر ہو رہا ہے اثر نعت کا

لفظ آتا ہے تو اِذن ِ سرکارؐ سے
ایک اک لفظ ہے معتبر نعت کا

راہِ مضمون ِ تازہ کہاں بند ہے
تا قیامت کُھلا ہے یہ در نعت کا

دشتِ شعر و سخن کی کڑی دُھوپ میں
سایہ دیتا رہے گا شجر نعت کا

شاخِ معنی ہوئی بارور، آگیا
برگ و بار ثنا اور ثمر نعت کا

اِ س پہ ابلیس کا آنا جانا نہیں
راستہ ہے سدا بے خطر نعت کا

اکتساب اِس میں ذرّہ برابر نہیں
ہے سراسر عطا یہ ہنر نعت کا

حاضری ہو کبھی روضئہ پاک پر
لے کے دیوان یہ مختصر نعت کا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...