Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > یہ زمیں نعت ہے آسماں نعت ہے

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

یہ زمیں نعت ہے آسماں نعت ہے
ARI Id

1689950402311_56116776

Access

Open/Free Access

Pages

۱۹

یہ زمیں نعت ہے، آسماں نعت ہے
سوچیے تو یہ سارا جہاں نعت ہے

چاند تاروں کی ساری گزر گاہیں بھی
اور معراج کی کہکشاں نعت ہے

پھول کلیاں ، پرندوں کی سب بولیاں
ہر قدم ہر روش گلستاں نعت ہے

رقص کرتے بگولے بیابان میں
اور صحرا کی ریگِ رواں نعت ہے

موج ہو یا صدف ، قطرہ ہو یا گہر
اور دریا کا آبِ رواں نعت ہے

جنگلوں کی ہوا ہو کہ بادِصبا
صبحِ گُل ہو کہ شامِ خزاں نعت ہے

آیۂ اِنَّما ، سورۂ والضُّحیٰ
اور قرآن کا ہر بیاں نعت ہے

وجہِ تخلیق کون و مکاں آپؐ ہیں
اِس لیے حق یہ ہے کُل جہاں نعت ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...