Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > اندھیروں میں کھلا کیسا دریچہ

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

اندھیروں میں کھلا کیسا دریچہ
ARI Id

1689950402311_56116777

Access

Open/Free Access

Pages

۲۱

اندھیروں میں کھلا کیسا دریچہ
حرا سے روشنی دیتا دریچہ

نہ جانے کب کہیں سے نعت اُترے
خیالوں کا کھلا رکھا دریچہ

سدا آئے صدا صلِّ علیٰ کی
نبیؐ کے ذکر کا رسیا دریچہ

ہوائے سبز آتی ہے وہاں سے
بنا ہے گنبدِ خضرا دریچہ

ہوئی مدت مدینے حاضری کی
کھلا ہے اب بھی یادوں کا دریچہ

بہ رنگِ اجتہاد، اجماع ِ اُمت
یہی ہے فِکر تازہ کا دریچہ

مجھے سرشار رکھتا ہے یہ گھر میں
مدینے کی طرف رکھا دریچہ

سخن کو معتبر رکھتا ہے ہر دم
یہ رنگِ نعت میں ڈوبا دریچہ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...