Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > مانا کہ زمانہ ستم ایجاد بہت ہے

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

مانا کہ زمانہ ستم ایجاد بہت ہے
ARI Id

1689950402311_56116785

Access

Open/Free Access

Pages

۳۷

مانا کہ زمانہ ستم ایجاد بہت ہے
مجھ کو شہہِ کونینؐ کی امداد بہت ہے

آیا تھا تصور میں بس اک پل کو مدینہ
دل ہے کہ اُسی لمحے سے آباد بہت ہے

بیکار ہے افکار کی دُنیا میں بھٹکنا
مجھ کو تو حضورؐ آپؐ کا ارشاد بہت ہے

کچھ اِس کے سنورنے کا بھی سامان ہو آقا ؐ
بستی جو زمیں پر ہے وُہ برباد بہت ہے

ایمان کی شمعیں ہوں فروزاں دل و جاں میں
اِس دورِ سیہ رنگ میں الحاد بہت ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...