Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں آثار نبیؐ کے

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں آثار نبیؐ کے
ARI Id

1689950402311_56116787

Access

Open/Free Access

Pages

۴۱

آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں آثار نبیؐ کے
ہر سمت ہیں بکھرے ہوئے انوارنبیؐ کے

در پیش ہے پھر مرحلہ خیبر و مرحب
پھر آئیں نظر حیدرِ کرارؓ نبیؐ کے

دونوں ہی دل و جان سے قربان تھے اُن پر
مکے کے مہاجر ؓ ہوں کہ انصارؓ نبیؐ کے

بو بکرؓ و عمرؓ ، حیدرؓ و عثمان ِ غنی ؓ تک
ہیں قابلِ اکرام سبھی یار نبیؐ کے

دل ہو کہ دماغ اِن سے منور ہیں ہمہ دم
آنکھوں کا اُجالا ہیں یہ افکار نبیؐ کے

اِن کے ہیں مکیں آیۂ تطہیر کے مالک
ہیں کتنے مقدس در و دیوار نبیؐ کے

سوچیں تو نہیں آتے ہیں گننے میں بھی عابدؔ
اُمت کے لیے اتنے ہیں ایثار نبی ؐ کے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...