Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > آنکھوں میں جو رقصاں ہوئے آثارِ مدینہ

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

آنکھوں میں جو رقصاں ہوئے آثارِ مدینہ
ARI Id

1689950402311_56116788

Access

Open/Free Access

Pages

۴۳

آنکھوں میں جو رقصاں ہوئے آثارِ مدینہ
ہر سمت برسنے لگے انوارِ مدینہ

اب تک ہیں بدستور دل و جان معطر
سانسوں میں گھلی تھی کبھی مہکارِ مدینہ

دل ہے کہ دھڑکتا ہے بہت نامِ نبی ؐ پر
آنکھوں میں نمی لاتا ہے تذکارِ مدینہ

اپنے ہوں پرائے ہوں بٹے فیض برابر
تاریخ کو معلوم ہے معیارِ مدینہ

جو ابنِ اُبی کے ہیں مقلد کبھی اُن پر
کھلنے ہی نہیں پاتے ہیں اسرارِ مدینہ

تعمیر کیا ایک نیا عالمِ اقدار
معمارِ جہاں اصل ہیں معمارِ مدینہ

رحمت کا حصار ایک بناتی ہے مکمل
عالم کو لیے باہوں میں پرکارِ مدینہ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...