Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > قیادت کے کنائے ہیں ترے محراب ومنبر

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

قیادت کے کنائے ہیں ترے محراب ومنبر
ARI Id

1689950402311_56116790

Access

Open/Free Access

Pages

۴۷

قیادت کے کنائے ہیں ترے محراب و منبر
ہر اک عالم پہ چھائے ہیں ترے محراب و منبر

تمام انسانیت کے واسطے درسِ ہدایت
مرے ربّ نے بنائے ہیں ترے محراب و منبر

اندھیروں میں بھٹکتی گمرہی کے راستوں میں
ہمیشہ جگمگائے ہیں ترے محراب و منبر


صحابہؓ نے تری تعلیم اور حسنِ عمل سے
بہ ہر صورت سجائے ہیں ترے محراب ومنبر

ترے در سے صداقت کی شعائیں پھوٹتی ہیں
وحی کا نُور لائے ہیں ترے محراب ومنبر

چھڑی جو محوِ گریہ تھی تری فرقت کے اندر
اُسے گودی سلائے ہیں ترے محراب و منبر

نظر میں کیا جچیں گے تخت و تاج ِ بادشاہی
مرے دل میں سمائے ہیں ترے محراب ومنبر

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...