Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > کوئی تو ابرِ مودّت، کوئی سحابِ کرم

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

کوئی تو ابرِ مودّت، کوئی سحابِ کرم
ARI Id

1689950402311_56116791

Access

Open/Free Access

Pages

۴۹

کوئی تو ابرِ مودّت، کوئی سحابِ کرم
حضورؐ اب تو کھلے ہم پہ کوئی بابِ کرم

مرے نبیؐ کا وُہ دربارِ محتشم ہے جہاں
نہ کوئی حد ہے کرم کی نہ کچھ حسابِ کرم

ہماری آنکھوں میں کنکر دکھوں کے چبھتے ہیں
علیؓ کا واسطہ! بخشیں ہمیں لعابِ کرم

وُہ جس کو پڑھ کے مؤ لف قلوب ہوتے ہیں
اب اُترے ہم پہ بھی صفّہ کا وُہ نصابِ کرم

کہ اب تو تشنہ لبی سے دماغ جلتا ہے
سو کوئی ابر کا چھینٹا کہیں سے آبِ کرم

دلوں میں تیرگی تعبیر کی مسلّط ہے
ہمیں عطا ہو کوئی روشنیِ خوابِ کرم

وفورِ رحمتِ عالم مآبؐ اتنا ہے
عجب نہیں کہ میں لا ہی سکوں نہ تابِ کرم

سلام و ذکر سے ایماں کی آبیاری کروں
کھلے گا نخلِ تمنا پہ یوں گلابِ کرم

حروفِ رحمت و رافت میں چوم لوں عابدؔ
کُھلی ہوئی ہے مرے سامنے کتابِ کرم

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...