Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > شہری ہوں مدینے کے یا اعرابِ مدینہ

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

شہری ہوں مدینے کے یا اعرابِ مدینہ
ARI Id

1689950402311_56116792

Access

Open/Free Access

Pages

۵۱

شہری ہوں مدینے کے یا اعرابِ مدینہ
ہیں قابلِ رشک آپؐ کے اصحابِ مدینہ

قربان ہوئے آپؐ کی اک ایک ادا پر
مکے کے مہاجر ہوں کہ احبابِ مدینہ

دہلیز پہ آقاؐ کی کھڑے ہیں کہ طلب ہو
سیکھے کوئی جبریلؑ سے آدابِ مدینہ

بجھنے نہیں دیتا ہے کسی منظرِ جاں کو
آنکھوں کے دریچوں میں سجا خوابِ مدینہ

اک بار محبت سے تصور تو کرو تم
اللہ بنا دیتا ہے اسبابِ مدینہ

صحرائے عزیمت ہو کہ میدانِ قیامت
پیاسا نہیں مرتا کبھی سیرابِ مدینہ

بج اُٹھیں گے سب تار مری رُوح کے عابدؔ
ہاتھ آئے کہیں میرے وُہ مضرابِ مدینہ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...