Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > یہ محبت اور شفقت آپؐ کی

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

یہ محبت اور شفقت آپؐ کی
ARI Id

1689950402311_56116793

Access

Open/Free Access

Pages

۵۳

یہ محبت اور شفقت آپؐ کی
ہم تو چاہیں صرف نسبت آپؐ کی

سب جہانوں ، سب زمانوں پر محیط
اور کیا ہے ؟ صرف رحمت آپؐ کی

آپؐ ہی پر تو نبوت ختم ہے
تا قیامت ہے نبوت آپؐ کی

کامیابی دُنیا و عقبیٰ کی کیا؟
کچھ نہیں ہے ، بس ہدایت آپؐ کی

آپؐ کے رستے پہ چلنا شرط ہے
مستند ہے گو شفاعت آپؐ کی

زَمِلُونی زَمِلُونی کی صدا
اے خدیجہؓ ! وُہ سعادت آپؓ کی

اے ابو بکرؓ و علیؓ و زیدؓ پاک
وُہ سعادت اور وُہ سبقت آپؓ کی

سب ہی سرشارِ نگاہِ خاص ہیں
کیسی بابرکت ہے صحبت آپؐ کی

وُہ حرا سے پھوٹنے والی کرن
روشنی جیسی شریعت آپؐ کی

نعت لکھنا، نعت پڑھنا کچھ نہیں
معتبر ہے بس، سماعت آپؐ کی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...