Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > بہت ہی میٹھی ہیں پیارے رسولؐ کی باتیں

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

بہت ہی میٹھی ہیں پیارے رسولؐ کی باتیں
ARI Id

1689950402311_56116794

Access

Open/Free Access

Pages

۵۵

بہت ہی میٹھی ہیں پیارے رسولؐ کی باتیں
سو آؤ کرتے ہیں اپنے رسولؐ کی باتیں

خدا کرے کہ یونہی عمر اپنی کٹ جائے
کبھی خدا کی تو گاہے رسولؐ کی باتیں

ہر ایک شے پہ مقدم نبیؐ کا فرمایا
ہر ایک بات سے آگے رسولؐ کی باتیں

سو سیدھی سچی ضمانت ہیں کامیابی کی
ہمارے حق میں ہمارے رسولؐ کی باتیں

زمانہ اُس کو خس و خاک میں بدلتا ہے
ہوا میں جو بھی اُڑائے رسولؐ کی باتیں

جو دین سیکھنا چاہے خلوصِ نیت سے
وُہ عائشہؓ سے تو پوچھے رسولؐ کی باتیں

زمانہ یوں ہی تو روشن خیال ہوتا ہے
کہ لو دکھاتی ہیں سچے رسولؐ کی باتیں

خدا بھی اُس کو یقیناََ بُھلائے گا عابدؔ
وُہ شخص جو کہ بھلائے رسولؐ کی باتیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...