Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > صاحبِ خلقِ عظیم آپؐ کی ذاتِ اقدس

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

صاحبِ خلقِ عظیم آپؐ کی ذاتِ اقدس
ARI Id

1689950402311_56116795

Access

Open/Free Access

Pages

۵۷

صاحبِ خلقِ عظیم آپؐ کی ذاتِ اقدس
ہے روؤف اور رحیم آپؐ کی ذاتِ اقدس

شیوۂ خاص سخاوت تھا بنی ہاشم کا
ہے کریم ابنِ کریم آپؐ کی ذاتِ اقدس

ہم کو معلوم نہیں ، صرف خدا جانتا ہے
کتنی ہے کتنی عظیم آپؐ کی ذاتِ اقدس

رحمتیں بانٹتے تفریق بھلا کیا ہو کہ ہے
صاحبِ لطفِ عمیم آپؐ کی ذاتِ اقدس

شاخِ فطرت پہ کِھلا مذہبِ اسلام کا پُھول
اور ایماں کی شمیم آپؐ کی ذاتِ اقدس

آپؐ کے قلب پہ اُترا ہے کلامِ بر حق
حاملِ فکرِ عظیم آپؐ کی ذاتِ اقدس

فوقیت آپؐ کی ہے علم کے ہر درجے میں
کُلِّ ذی علم علیم آپؐ کی ذاتِ اقدس

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...