Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > کاش احکام حضورؐ آپ کے صادر ہوتے

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

کاش احکام حضورؐ آپ کے صادر ہوتے
ARI Id

1689950402311_56116796

Access

Open/Free Access

Pages

۵۹

کاش احکام حضورؐ آپؐ کے صادر ہوتے
اشک آنکھوں میں لیے ہم بھی تو حاضر ہوتے

گنبدِ خضرا کو آنکھوں میں بسائے ہم بھی
راہِ طیبہ کے جنوں خیز مسافر ہوتے

تشنگی رُوح و دل و چشم کی بجھتی رہتی
بس مضافاتِ مدینہ کے مناظر ہوتے

ہم پہنچ جاتے مدینے کی فضا میں اکثر
خوش نصیب اتنے کہاں ہم تھے کہ طائر ہوتے

آپؐ اُن کو بھی تو سینے سے لگا لیتے تھے
آپؐ کے سامنے آنے سے جو قاصر ہوتے

اپنا ہر شعر کسی نعت میں ڈھلتا عابدؔ
کاش اِ س پائے کے ، اِس شان کے شاعر ہوتے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...