Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > خوش رنگ و خوش نما ہے وہ گنبد جو سبز ہے

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

خوش رنگ و خوش نما ہے وہ گنبد جو سبز ہے
ARI Id

1689950402311_56116797

Access

Open/Free Access

Pages

۶۱

خوش رنگ و خوش نما ہے وُہ گنبد جو سبز ہے
آنکھوں میں بس رہا ہے وُہ گنبد جو سبز ہے

اِس نامۂ سیاہ کے بدلے پنہ کہاں؟
ہاں ایک آسرا ہے وُہ گنبد جو سبز ہے

چہرے پہ جو لکھی ہے وہ زردی ہے خوف کی
آنکھوں میں تیرتا ہے وہ گنبد جو سبز ہے


دل بھی سفید رنگ کبوتر ہے آس کا
یہ بھی تو ڈھونڈتا ہے وُہ گنبد جو سبز ہے

نیلاہٹوں میں غرق ہے مسموم ہے فضا
تریاق بانٹتا ہے وُہ گنبد جو سبز ہے

میرے لہو سے سُرخ ہے عابدؔ یہ راہِ شوق
مجھ کو بُلا رہا ہے وُہ گنبد جو سبز ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...