Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > مدینے سے شاید پیام آگیا ہے

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

مدینے سے شاید پیام آگیا ہے
ARI Id

1689950402311_56116798

Access

Open/Free Access

Pages

۶۳

مدینے سے شاید پیام آگیا ہے
کہ لب پر درود و سلام آگیا ہے

مہکنے لگا ہے یہ ماحول سارا
کہ لب پر محمدؐ کا نام آگیا ہے

نگاہوں سے سجدے اُبلنے لگے ہیں
کہ اب شہرِ خیرالانامؐ آگیا ہے

حضورؐ اب نگاہِ کرم اپنی کر دیں
غلام آگیا ہے ، غلام آگیا ہے

ہوا پر قدم ہیں کہ صحن ِ حرم ہے
عجب ایک لطفِ خرام آگیا ہے

جہاں صرف سجدے نہیں سر لُٹیں گے
رہِ عشق میں وُہ مقام آگیا ہے

مرے لفظ اب نعت میں ڈھل رہے ہیں
سو رنگِ سخن میں دوام آگیا ہے

عطا ہوں گے حمدو ثنا کے ترانے
کہ عابدؔ یہ ماہِ صیام آگیا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...