Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > راز کیسے ہیں کہ جو دل پہ عیاں ہوتے ہیں

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

راز کیسے ہیں کہ جو دل پہ عیاں ہوتے ہیں
ARI Id

1689950402311_56116801

Access

Open/Free Access

Pages

۶۹

راز کیسے ہیں کہ جو دل پہ عیاں ہوتے ہیں
نعت لکھتا ہوں تو پھر اشک رواں ہوتے ہیں

گنگ لفظوں کی قطاریں سی لگی رہتی ہیں
جذبے آنکھوں کی وساطت سے بیاں ہوتے ہیں

کعبۂ جاں میں تواتر سے صدا گونجتی ہے
یوں بلالِ حبشیؓ محوِ اذاں ہوتے ہیں

کارِ دُنیا میں اُلجھنے سے یہ احساس ہوا
ذکِر طیبہ کے بنا لمحے گراں ہوتے ہیں

باریابی کا شرف ملتا ہے درویشوں کو
اُنؐ کی چوکھٹ پہ کھڑے کتنے شہاں ہوتے ہیں

اپنی جانوں سے ہے ناموسِ رسالتؐ بڑھ کر
اُنؐ پہ قربان سبھی خرد و کلاں ہوتے ہیں

ہم گنہگار سہی آپؐ کی اُمت میں ہیں
بات ایسی ہے کہ ایسے بھی کہاں ہوتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...