Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > جب بھی درپیش مصیبت کی گھڑی ہوتی ہے

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

جب بھی درپیش مصیبت کی گھڑی ہوتی ہے
ARI Id

1689950402311_56116802

Access

Open/Free Access

Pages

۷۱

جب بھی درپیش مصیبت کی گھڑی ہوتی ہے
آپؐ کی ذات مرے ساتھ کھڑی ہوتی ہے

جب خیالوں میں مضافاتِ مدینہ آئیں
چشم کے صحن میں اشکوں کی جھڑی ہوتی ہے

تیرہ بختوں سے کہو سر کو جھکا کر دیکھو
روشنی آپؐ کے قدموں میں پڑی ہوتی ہے


ذکرِ احمدؐ ہی سے تسکین ملی ہے اُس دم
جب کبھی ذات مری مجھ سے لڑی ہوتی ہے

درسِ اُمید ملا شہؐ سے کچھ ایسے کہ سدا
اک کرن سینۂ ظلمت میں گڑی ہوتی ہے

آپؐ کی شان تو بڑھتی ہے مسلسل عابدؔ
جب بھی دُشمن نے کوئی بات گھڑی ہوتی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...