Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > اُنؐ کا ہے پیغام آفاقی اور مخاطب سب انسان

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

اُنؐ کا ہے پیغام آفاقی اور مخاطب سب انسان
ARI Id

1689950402311_56116804

Access

Open/Free Access

Pages

۷۵

اُن ؐ کا ہے پیغام آفاقی اور مخاطب سب انسان
یہ پیغام سکوں ہے دل کا اور دماغ کا اطمینان

جس کا جی چاہے آ بیٹھے ، رُوح و چشم کی بھوک مٹے
اُنؐ کی سخاوت افلاکی ہے ساری زمین ہے دستر خوان

اللہ اللہ کیسے تھے اصحابؓ کہ جب بھی ملتے تھے
اک دُوجے سے پوچھتے رہتے کیسا آپ کا ہے ایمان

جنگ میں بوڑھے ، عورتیں ، بچے ، کھیت تلک محفوظ رہیں
اپنے ماننے والوں کو تھا پیارے نبیؐ کا یہ فرمان

دھیان مدینے کا جب ہو تو رُوح بھی بھیگنے لگتی ہے
اک سرشاری چھا جاتی ہے ، جیسے اُترا ہو نروان

ربّ چاہے تو پھر حاضر ہوں روضۂ اقدس پر ہم بھی
لب پہ سلام کے نغمے ہوں اور ہاتھ میں نعتوں کا دیوان

نامِ خدا پر ملک بنا تھا ، نامِ خدا پر قائم ہے
گنبدِ خضرا دیکھ رہا ہے خاص نظر سے پاکستان

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...