Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > تمام انسانیت کے محسنؐ، سلام انؐ پر درود انؐ پر

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

تمام انسانیت کے محسنؐ، سلام انؐ پر درود انؐ پر
ARI Id

1689950402311_56116805

Access

Open/Free Access

Pages

۷۷

تمام انسانیت کے محسنؐ ، سلام اُنؐ پر درود اُنؐ پر
سماں ہو راتوں کا یا کہ ہو دن، سلام اُن ؐ پر درود اُن ؐ پر

یہ بوندا باندی جو ہو رہی ہے ، ہمارے اشکوں کو دھو رہی ہے
اُنہی کی رحمت کی ہے یہ کِن مِن، سلام اُنؐ پر درود اُنؐ پر

پہنچ رہی ہے حضورؐ ڈالی ، سلام والی ، درود والی
نہیں ہے شک اِ س میں کوئی ممکن ، سلام اُن ؐ پر درود اُن ؐ پر

جو اُن ؐ کی رحمت کی حد نہیں ہے ، تمیزِ نیک اور بد نہیں ہے
تو لوگ کیوں بھیجتے ہیں گِن گِن ، سلام اُن ؐ پر درود اُن ؐ پر

کوئی حسد سے جو جل رہا ہے ، زباں سے آتش اُگل رہا ہے
ہمارا اُس کو جواب لیکن، سلام اُنؐ پر درود اُنؐ پر

درود حالِ نبی ؐ پہ بھیجو ، سلام آلِ نبی ؐ پہ بھیجو
کبیر سن ہوں کہ یاہوں کم سن ، سلام اُن ؐ پر دروراُن ؐ پر

ہزار اپنی ریاضتیں ہوں ، ہزار عابدؔ عبادتیں ہوں
ہمارا کوئی نہیں ہے اُن ؐ بِن، سلام اُن ؐ پر درود اُن ؐ پر

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...