Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > برگ نعت > مطلعاتی نعت

برگ نعت |
حسنِ ادب
برگ نعت

مطلعاتی نعت
ARI Id

1689950402311_56116807

Access

Open/Free Access

Pages

۸۱

مطلعاتی نعت

سنہری جالیوں سے نور چھنتا ہے رسالت کا
یہی عرفان کا ماخذ ، یہی منبع ہدایت کا

ثویبہ نے دیا تھا شوق سے مژدہ ولادت کا
صلہ اُس کو یقیناََ مل گیا تحدیثِ نعمت کا

اُسی کی سمت جاتا ہے ہر اک رستہ سعادت کا
کُھلا ہے کُل جہاں کے واسطے اک باب رحمت کا

شبِ معراج ہو یا ہو کوئی منظر قیامت کا
اُنہی کو تاج سجتا ہے نبوت کی امامت کا

اُنہی کے صحن سے پُھوٹا شجر امن و محبت کا
اُنہی کے گھر سے نکلا ہے علم رسمِ شہادت کا

قیامت تک رہے گا معتبر رستہ شریعت کا
کہ یہ منشور ہے حسن ِ فلاح ِ آدمیت کا

اِدھر نکلے ، اُدھر سے اک اشارہ ہو شفاعت کا
سُن اے عابد ؔ مزا تب ہے ترے اشکِ ندامت کا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...