1689950402311_56116810
Open/Free Access
۱۱۹
سلام
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّد وَعلیٰ آلِہٖ وَ صَحبِہٖ
اَجمَعِین
سلام ربّ کے رسولؐ پر ہو
سلام زہرا بتولؓ پر ہو
سلام عمِّ رسولؐ پر ہو
سلام اُن کے اصول پر ہو
سلام صدیقِؓ بے ریا پر
سلام فاروقِؓ با صفا پر
سلام عثمانِؓ با حیا پر
سلام حیدرؓ شہہِ ولا پر
سلام اُمّت کی ماؤں پر ہو
سلام خضرا کی چھاؤں پر ہو
سلام شعب ِ مقاطعہ پر
سلام اہلِ مباہلہ پر
سلام ہجرت کے راہرووں پر
سلام حق کے مسافروں پر
سلام انصارؓ کی وفا پر
سلام اصحابؓ کی ادا پر
سلام اُس درسِ اوّلیں پر
سلام صُفّہ کے ہر مکیں پر
سلام بدری صحابیوں پر
سلام گردوں کے لشکروں پر
سلام عباسِؓ خیر پر ہو
سلام حمزہؓ سے شیر پر ہو
سلام عشرہ مبشّرہ پر
سلام مولا کی اِس رِضا پر
سلام طرزِ حسنؓ سخی پر
سلام صلح کی برتری پر
سلام نانا کے چین پر ہو
سلام مولا حسینؓ پر ہو
سلام کربل کے شیرِ نر پر
سلام عباسِؓ نامور پر
سلام زہراؓ کی لاڈلی پر
سلام زینبؓ کی رہبری پر
سلام اکبر سی آس پر ہو
سلام اصغر کی پیاس پر ہو
سلام شبّرؓ کے ترجماں پر
سلام قاسمؓ سے نوجواں پر
سلام زینبؓ کے لاڈلوں پر
سلام ممتا کی شفقتوں پر
سلام پیاسی سکینہ تم پر
سلام بی بی سکینہ تم پر
سلام عابدؓ کی ہتھکڑی پر
سلام عابدؓ کی بے گھری پر
سلام زنداں کے صحن پر ہو
سلام زینبؓ کے لحن پر ہو
سلام اُمّت کے اولیا پر
سلام اُمّت کے اتقیا پر
سلام اُمّت کے بحر و بر پر
سلام اُمّت کے ہر بشر پر
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |