Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

دو افسانہ نگار: غلام فرید کاٹھیا اور شاہد رضوان |
حسنِ ادب
دو افسانہ نگار: غلام فرید کاٹھیا اور شاہد رضوان

پیش لفظ
ARI Id

1689952519654_56116823

Access

Open/Free Access

Pages

۵

پیش لفظ
بے انتہا حمد و ثنااس خالقِ ارض و سما کے لیے جس نے مجھے عقلِ سلیم اور فہم و فراست کی دولت سے مالا مال کیااورجس نے مجھے لفظوں سے کھیلنے کی قوت اور ملکہ بخشا۔کروڑوںدرود و سلام اس نبی ﷺ کی بارگاہِ بے کس پناہ میں کہ جنہوں نے انسانیت کو جہالت کی تاریکیوںسے نکال کر علم کی روشنی سے متعارف کروایا۔
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ تحقیق انتہائی کٹھن امر ہے۔اس کتاب کی تکمیل کے دوران اگرچہ مجھے کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا،کئی بار میرے قدم بھی ڈگمگائے مگراس وقت میرے شفیق استاد ڈاکٹر مشتاق عادل صاحب نے اس مشکل کام میںمیری رہنمائی کی اورمجھے آبلہ پائی کی مشقتوں سے بچائے رکھا اور اپنی مصروفیات سے قیمتی وقت نکال کر ہر لحاظ سے میری مدد کی۔
میںممنون ہوںاپنے والدین کی کہ جن کی حوصلہ افزائی سے مجھے تقویت ملتی رہی۔تحقیق کے دوران اکثر شب بیداری والدہ کی نیند میں خلل کا باعث بنی مگر انہوں نے کبھی اس کی شکایت نہیں کی، انتہائی معذرت کے ساتھ ان کی شکرگزار ہوں۔ اپنے اہل خانہ کابھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوںنے میرے حوصلے کو قائم رکھا۔ میری تحقیقی سرگرمیوںکے دوران انہوں نے میری گھریلو ذمہ داریوں میں تخفیف کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔ میںبالخصوص اپنے والدمحترم کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی مکمل پروف ریڈنگ کی۔ انگلش او اردو پر ان کا مکمل عبور میری تحریر کے مختلف گوشوں میں آپ کو واضح جھلکتا نظر آئے گا۔ان کی رہنمائی کے بغیر یہ کام میرے لیے انتہائی کٹھن تھا۔
میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور اپنے شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر یاسمین کوثر،میڈم ماریہ بلال، ڈاکٹر یوسف اعوان اورڈاکٹر عامر اقبال کاشکریہ ادا کرتی ہوں جن کی شفقت اور حوصلہ افزائی کے باعث میرا یہ تحقیقی کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔
میںانتہائی شکر گزار ہوں اپنی دوست عائشہ کی ،جس کے بہترین مشوروںاور معاونت سے میں اپنے کام میں یک گونہ ذہنی انہماک پیدا کرسکی،اس کی حوصلہ افزائی نے میرے دشوارکام کو آسان بنا دیا۔اس کے ساتھ ساتھ میں شکر گزار ہوں اپنی عزیز دوستوں ماہم ،ماریہ،حفصہ کی اور ساتھ عا مر بھائی کی بھی کہ ان سب نے میری حوصلہ افزائی کی ۔

کتاب کی کمپوزنگ بطریق احسن کرنے کے لیے میں شکرگزار ہوں مظہر بھائی کی کہ ان کی مدد سے میری کاوش پا یہ تکمیل کو پہنچی۔
دراصل یہ کتاب سندی تحقیق سے تعلق رکھتی ہے جو ایک مقالے کے طور پر یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں پیش کیا گیا۔ اپنی اس تحقیق کو منظر عام پر لانے کے لیے ایک بار پھر شکر گزار ہوں اپنے استادِ محترم مشتاق عادل صاحب کی جنھوں نے ہمیشہ شفقت و محبت اور رہنمائی فرمائی جومیری زندگی کی تاریک راہوں میں ٹمٹماتے جگنو کی طر ح تاحیات لَودیتی رہے گی۔
کوئی بھی کام حرفِ آخر نہیں ہوتا۔ میں نے اپنی سی کاوش کی ہے کہ غلام فرید کاٹھیا اور شاہد رضوان کے افسانوں کا موضوعاتی تقابل کر سکوں۔ اس میں کس حد تک کامیاب ہوئی ہوں یہ آپ لوگوں کی رائے بتائے گی۔
بارگاہِ رب العزت سے دعا ہے میری ،کہ میری اس کاو ش کو شرفِ قبو لیت بخشے اور ان سب افراد کو جنہوں نے میری مدد کی جزائے خیر دے۔(آمین)
ستارہ
سیال کوٹ
جنوری ۲۰۲۳

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...