Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > فضا کی شعری فضا میں نسائیت

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

فضا کی شعری فضا میں نسائیت
Authors

ARI Id

1689954428886_56117020

Access

Not Available Free

Pages

۱۳

فضاؔ کی شعری فضا میں نسائیت
یاسررضا آصفؔ
شاعری خیالات کو لفظی شکل میں پیش کرنے کا نام ہے۔ اپنی سوچ کو لفظی پیکر میں ڈھالنے کا ہنر مسلسل ریاضت اور زیرک نظری کا تقاضا کرتا ہے۔ کئی شعرا کے مطابق خیال سراسر عنایت ہے مگر خیال کو شعر میں پرونا اور یوں پرونا کہ تصویری شکل اختیار کر جائے ، سراسر ہنر ہے۔ نسائی شاعری میں ادا جعفری، پروین شاکر، کشور ناہیداور فہمیدہ ریاض کے نام نمایاں ہیں۔ پاک پتن کی نسائی تاریخ میں یاسمین برکت کی آواز کے بعد خلا ہے اور اب فضا موسیٰ اپنی آواز سے پُر کرنے آن پہنچی ہے۔
مردانہ لہجے کی شاعری دبنگ اور دو بہ دو انداز میں ہو تو لطف دیتی ہے۔ اس کے برعکس نسوانی شاعری نرم اور گداز لہجے میں زیادہ پُر اثر ہوتی ہے۔ نسوانی شاعری کے استعارے اور علامتیں ایک الگ ہی فضا تشکیل دیتے ہیں۔ فضاؔ کے ہاں بھی ایسی شعری فضا کسی ھد تک موجود ہے۔ صیغہ مونث بھی استعمال میں لایا گیا ہے اور جذبات کی شدت سے بھرپور اظہار بھی پایا جاتا ہے۔ وہ اپنے ادھورے پن کا ذکر کچھ اس طرح سے کرتی ہیں:
میں ادھوری ہوں کسی مصرع اولیٰ کی طرح
میری تکمیل ہو تم مصرعِ ثانی تم ہو
آنکھ کی زبان آنکھ والے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ دل کے دروازے تک رسائی بھی آنکھوں کے رستے ہی ممکن ہے۔ یہ شعر مکمل نسوانیت اور اپنائیت کا عکاس ہے۔
آنکھوں سے تم پکارو، ادھر وقت سے بھی تیز
میں دوڑتی نہ آئوں مری کیا مجال ہے
اپنے چاہنے والے کے افکار میں خود کو ڈھال لینا بھی ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ فقط عورت کے حصے میں آیا ہے۔ قدرت نے اسے فطری طور پر ماحول کے مطابق ڈھل جانے کا ہنر عطا کیا ہے۔ اسی کا ذکر شاعرہ نے عمدگی سے کیا ہے۔
تم کہو اور میں ویسی ہو جائوں
ہو گا اک دن یہ معجزہ ہو گا
خود سپردگی کا جذبہ بھی عورت کی میراث ہے۔ شاعرہ نہ صرف اس پہ نازاں ہے بلکہ اسے اپنی خوبی گردانتی ہے۔
تو اگر مانگے ترے کاسے میں رکھ دوں خود کو
میں ترے خواب کی تعبیر بنی بیٹھی ہوں
ایسے اشعار جو نسوانی جذبات سے مملو ہیں اور خاص تاثر پیدا کرتے ہیں، ملاحظہ ہوں:
رستہ تیرا دیکھ رہے ہیں
دل، آنکھیں، رخسار، سہیلی

ساتوں رنگ ہیں اس دنیا میں
آٹھواں میری جان محبت

مجھے بھی سانس لینا ہے
تبسم دان ہو جائے
فضا ؔ موسیٰ کی شاعری میں خاصے امکانات موجود ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ان کے اشعار گزرتے وقت کے ساتھ مزید نکھرتے چلے جائیں گے۔ یہ مجموعہ ایسی دستک ثابت ہوگا جس سے آئندہ کئی در کھلنے کے امکانات موجود ہیں۔
آس کی ڈور سے جینے کا ہنر جانتی ہے
کھلکھلاتی سی، ہنساتی ہوئی پاگل لڑکی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...