Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > آئنہ ذات

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

آئنہ ذات
Authors

ARI Id

1689954428886_56117022

Access

Not Available Free

Pages

۱۹

آئنہ ذات
فضا ؔ موسیٰ
شعر گری تو ایک فن ہے ۔ میں کہاں اور یہ فنِ بسیط کہاں؟ لفظوں سے خوشبو تلاشنے کا ہنر وہی جانتے ہیں جو نقش سے تعبیر ذات کا سفر کر سکیں۔ اظہارِ ذات کی منزل اور ایک لڑکی جس کے جسم و جان تو کیا سوچ پہ بھی پہرے ہیں، گمان سے خیال تک پور پور پہ زنجیریں ۔ایسی صورت ہے کہ خواب بھی نیند کی چوکھٹ پہ آکے خوف زدہ کہ کہیں کوئی جان نہ لے۔
وقت کا سورج ہو یا سمے کا چاند یا کوئی آوارہ کرن،اس اندھیر میں آنے کا ہنر نہ جان سکا۔ اس لمحہ ملال میں کوئی خیال کبھی ترنگ میں آکے روح کی کشتی پہ سوار جیون دھارا کے بہتے پانی میں ہلچل مچا دے تو ناچار بے چارگی کا قالب لیے کوئی مصرع دھیمے سروں میں زندگی کی تان پہ جذبات کے سروں کا گیت چھیڑے دیوانگی کا روپ دھار لیتا ہے۔ میں اس کے سروں میں بہتے بہتے جانے کتنے عکس بنتی ہوں ،کتنے خواب دیکھتی ہوں، کتنے لمحوں کو اس رومان انگیز جسم کی خوشبو میں محسوس کرتی ہوں یہ بتانا مشکل ہے مگر ہر لمحہ، ہر خیال، ہر خواب جب اظہار طلب دیکھوں تو کچھ الٹا سیدھا لکھتی ہوں، جن کی ترتیب شدہ صورت آپ کے سامنے ہے۔
یہ آئنہ ذات یہ لفظ، یہ خواب ، یہ خیال اور ان کے پس منظر میں کھڑا ہنستا مسکراتا چہرہ جو مصرعوں، شعروں ، غزلوں کو سانسوں کی حرارت سے تاثیر دے رہا ہے۔ ایک شاعرہ کے لیے نوید ِ زندگی ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...