Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > جانا جنابِ احمدِ مرسلؐ کے در، ہوا!

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

جانا جنابِ احمدِ مرسلؐ کے در، ہوا!
ARI Id

1689954428886_56117025

Access

Not Available Free

Pages

۲۳

جانا جناب احمد مرسلؐ کے در، ہوا!
حاضر مری جبیں ہی نہیں دل جگر ہوا!

کہنا کہ تیرے نام سے پائی ہیں رفعتیں
اے کوچہ رسولؐ کی پیغام بر ہوا!

میں نے کہا محب ہوں آلِؑ رسولؐ کی
تب سے بہشت کی ہے مری چارہ گر ہوا!

ہے میری التجا یہ بجانب رسولِؐ پاک
مجھ کو ملے تو چوم لوں میں اُنؐ کا در ہوا!

احمدؐ کے دشمنوں کا ٹھکانہ کہیں نہیں
پیغام ہے تبوک و حنین و بدر ہوا!

میرا خیال خام ہے، بے کار میرے لفظ
ہوتی نہ ساتھ ان کی یہ نسبت اگر ہوا

اک میں ہی بس نہیں ہوں فدائے نبیؐ فضاؔ
ہیں آسماں، زمین، شجر اور حجر، ہوا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...