Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > استغاثہ بحضور سرورِ کائناتﷺ

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

استغاثہ بحضور سرورِ کائناتﷺ
ARI Id

1689954428886_56117028

Access

Not Available Free

Pages

۲۹

استغاثہ
بحضور سرورِ کائناتؐ

جہل و ظلمت ہیں گھیرے ہمیں چار سو
ہم کو درکار ہے روشنی یانبیؐ

حشر میں اک سماں ہو گا دیکھیں گے جب
چہرۂ مصطفیٰؐ اُمتی یانبیؐ

نور ہی نور ہیں احمدؐ و فاطمہؑ
ہوں حسینؑ و حسنؑ کہ علیؑ یانبیؐ

ہو نگہ اک، بھنور میں ہے امت گھری
ہم کو گھیرے ہے اب تیرگی یانبیؐ

آپ کی رحمتوں میں زمین و زمن
آپ ہی سے ملی زندگی یانبیؐ

حق ہوا جلوہ گر آپ کی ذات میں
حق کی ہیں آپؐ ہی روشنی یانبیؐ

مجھ فضاؔ کے لیے ہے یہ سامانِ حشر
نعت میں نے جو یہ ہے لکھی یانبیؐ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...