Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > حیرت ہے مے کدہ ہے کہ جنت خیال ہے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

حیرت ہے مے کدہ ہے کہ جنت خیال ہے
ARI Id

1689954428886_56117033

Access

Not Available Free

Pages

۳۷

حیرت ہے، مے کدہ ہے کہ جنت خیال ہے
اک خوش نما سراب میں بھٹکا غزال ہے

دیکھے جو تجھ کو، دیکھ کے پھر ہوش میں رہے
باطل ہے اس کا دعویٰ، بڑا کج خیال ہے

قربت نے تیری بخش دیے فاصلے مزید
مجھ کو، مرے نصیب کو، سب کو ملال ہے

آنکھوں سے تم پکارو، ادھر وقت سے بھی تیز
میں دوڑتی نہ آئوں مری کیا مجال ہے

یاد اس کی ہے فضاؔ مری سانسوں میں دم بہ دم
رک جائے اک گھڑی بھی تو جینا محال ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...