Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > دیکھنے تجھ کو اگر چاند ادھر آئے گا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

دیکھنے تجھ کو اگر چاند ادھر آئے گا
ARI Id

1689954428886_56117034

Access

Not Available Free

Pages

۳۹

دیکھنے تجھ کو اگر چاند ادھر آئے گا
اذن پائے گا نہ جب، تھامے جگر آئے گا

ہجر لمحے مری غزلوں میں ہیں ایسے ٹھہرے
مجھ کو اب کیسے کوئی اور ہنر آئے گا

منتظر دل ہی نہیں ساتھ میں ہیں آنکھیں بھی
مجھ میں اک بار نہیں بارِ دگر آئے گا

دید کی آخری حد تک جو اسے دیکھا ہے
ہر طرف اب مجھے وہ چہرہ نظر آئے گا

حسن اس کا ہے فضاؔ سارے زمانے کے لیے
چاند ہے وہ بھلا کب تیرے ہی گھر آئے گا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...