Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > ایسا چہرہ جو دیکھتا ہو گا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

ایسا چہرہ جو دیکھتا ہو گا
ARI Id

1689954428886_56117036

Access

Not Available Free

Pages

۴۳

ایسا چہرہ جو دیکھتا ہو گا
چاند حیرت میں کھو گیا ہو گا

تم کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہا
عکس حیران رہ گیا ہو گا

حسن زادی ترے جمال کے بعد
چاند بے چارہ قیس سا ہو گا

تم کہو اور میں ویسی ہو جائوں
ہو گا اک دن یہ معجزہ ہو گا

میں ہوں کردار تم کہانی ہو
حشر اب اس میں رونما ہو گا

مجھ سے ملنے کے، دیکھنے کے، فضاؔ
خواب وہ بھی تو دیکھتا ہو گا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...