Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > ہجر اثاثہ رہ جائے گا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

ہجر اثاثہ رہ جائے گا
ARI Id

1689954428886_56117040

Access

Not Available Free

Pages

۵۱

ہجر اثاثہ رہ جائے گا
درد خلاصہ رہ جائے گا

آدم زاد سے لغزش ہو گی
ہاتھ میں کاسہ رہ جائے گا

زخم تمھارے ہیرے موتی
درد ذرا سا رہ جائے گا

شعر نگر میں نام ہمارا
اچھا خاصا رہ جائے گا

سب کی پیاس بجھانے والا
دریا پیاسا رہ جائے گا

آج تمھارے ساتھ فضاؔ بس
جھوٹ دلاسا رہ جائے گا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...