Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > حسن نگر کے سارے پنچھی مر جائیں گے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

حسن نگر کے سارے پنچھی مر جائیں گے
ARI Id

1689954428886_56117042

Access

Not Available Free

Pages

۵۵

حسن نگر کے سارے پنچھی مر جائیں گے
عکس تمھارے حشر بپا سا کر جائیں گے

ہجر وصال کے جھگڑوں سے ہم دور بہت ہیں
رقص جنوں کی رسم تو پوری کر جائیں گے

تجھ پر مرنے والوں کی تو بات ہی کیا ہے
مرتے مرتے آخر اک دن مر جائیں گے

تیری تان پہ جھومیں گے یہ سب دیوانے
اور نچھاور اپنا سب کچھ کر جائیں گے

قیس میاں کے قصے بھی ہم جانتے ہیں سب
تم سمجھے ہم عشق میں شاید ڈر جائیں گے

پاگل لڑکی شعر جنوں کا قصہ ہے سن!
کون سنے گا جب کردار مکر جائیں گے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...