Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > مجھ پہ ہے ظلم کہ ملنا بھی گوارا نہ کیا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

مجھ پہ ہے ظلم کہ ملنا بھی گوارا نہ کیا
ARI Id

1689954428886_56117044

Access

Not Available Free

Pages

۵۹

مجھ پہ ہے ظلم کہ ملنا بھی گوارا نہ کیا
ملنا تو دور کوئی رسمی اشارہ نہ کیا

خاک تھی مجھ کو بھی اکسیر درِ جاناں کی
پر کسی نے بھی مرے درد کا چارہ نہ کیا

تھی مرے سامنے دنیا بھی حسیں، بانہیں بھی
پر ترے عشق نے کچھ اور گوارا نہ کیا

تیری ان سرمگیں آنکھوں نے بھی پھیری آنکھیں
مجھ پہ ٹھہری نہ نظر پاس ہمارا نہ کیا

دشتِ افسوس کے رہرو کو یوں چھیڑو نہ فضاؔ
تیرے کوچے سے کبھی جس نے کنارا نہ کیا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...