Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > جس کو بھی جب بھی سہارا چاہیے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

جس کو بھی جب بھی سہارا چاہیے
ARI Id

1689954428886_56117047

Access

Not Available Free

Pages

۶۵

جس کو بھی، جب بھی سہارا چاہیے
پیار سے ہم کو پکارا چاہیے

میں بنوں یا تم بنو یا غیر ہو
شہر کو تو بس تماشا چاہیے

ڈوبنے والے کو میرے دوستو
ایک تنکے کا سہارا چاہیے

دیکھنے کی آس دل میں ہے جواں
وہ دکھائیں جو بھی دیکھا چاہیے

عاشقاں سب قتل ہو ہو مٹ گئے
اے ہوس! تجھ کو بھی کیا کیا چاہیے

تنگ ہوں جتنا تمھارے ہاتھ سے
زندگی کیا اور جینا چاہیے

ہے فضاؔ کچھ مضطرب تو کیا ہوا
شعر کہنے کو بھی قصہ چاہیے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...