Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > ریت کیسے اُسے الفت کی نبھانی آئے

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

ریت کیسے اُسے الفت کی نبھانی آئے
ARI Id

1689954428886_56117048

Access

Not Available Free

Pages

۶۷

ریت کیسے اسے الفت کی نبھانی آئے
’’جب سمجھ میں نہ محبت کے معانی آئے‘‘

میں یہ سمجھی تھی کہ تم سے ہے نظامِ ہستی
کیا غضب تم سے ہی اب آنکھ میں پانی آئے

ساتھ چلنے کا ہنر دے کے بچھڑنے والے
چال میں کیسے وہ پہلی سی روانی آئے

دیکھ کے اس کو بہک جائیں فرشتے بھی یہاں
جب کبھی لے کے وہ جھرنوں سی جوانی آئے

وقت کی نبض کو میں خوب سمجھتی ہوں فضاؔ
ذہن و دل میں نہ کوئی یاد پرانی آئے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...