Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > جاتے ہوئے جانِ جاں تصویر دکھا جانا

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

جاتے ہوئے جانِ جاں تصویر دکھا جانا
ARI Id

1689954428886_56117049

Access

Not Available Free

Pages

۶۹

جاتے ہوئے جانِ جاں تصویر دکھا جانا
گر دل نہ ملے پھر بھی تم آنکھ ملا جانا

ہے چاند بہت نازاں تجھ حسن کے جادو پر
جب چاندنی رات آئے چھب اپنی دکھا جانا

خوشبو ہو کہ چندا ہو، گل ہو کہ عوارض ہوں
تم سے ہی سبھی نے ہے جینے کا مزا جانا

تم حسن معطر ہو، میں دیکھنے جب آئوں
مجھ کو تو مرے ہم دم، پروانہ بنا جانا

اس جہل کی شب میں اب تم پر بھی یہ لازم ہے
کچھ آس کی شمعیں تم شعروں سے جلا جانا

آئو نہ فضاؔ اب ہم یوں تھام لیں خواب اپنے
میں شب کو بلاتا ہوں چندا سی تم آ جانا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...