Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > فضا سے کہنا > وفائے دلبراں دیکھی نہ بوئے عاشقاں پائی

فضا سے کہنا |
حسنِ ادب
فضا سے کہنا

وفائے دلبراں دیکھی نہ بوئے عاشقاں پائی
ARI Id

1689954428886_56117051

Access

Not Available Free

Pages

۷۳

وفائے دلبراں دیکھی نہ بوئے عاشقاں پائی
تمھارے بعد کب ہم نے ادائے دوستاں پائی

مری ہستی تمھارے بن خزاں آلود موسم ہے
تمھارے ساتھ سے میں نے بہارِ شش جہاں پائی

حسابِ درد کو تم ٹال رکھو بادہ نوشی تک
کہ ہجرِ یار کی مے سے ہے یہ آہ و فغاں پائی

بلائے آسمانی کو نہ سمجھا کچھ مگر یہ دل
ترے ترکِ تعلق سے ہے وحشت بے نشاں پائی

تری ہستی فضائے زیست کا سامان ہے ہمدم
تجھی سے دل نکمے نے ہے خوئے دلبراں پائی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...